.

سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر صفی اللہ ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبرپختونخوا میں واقع ضم شدہ ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر صفی اللہ ہلاک ہو گیا۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’’آئی ایس پی آر‘‘ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں ملکی سلامتی کے خلاف کام کرنے والے ایک اور عسکریت پسند کو انجام تک پہنچا دیا۔

کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر صفی اللہ کا تعلق میر علی سے تھا اوروہ 4 خواتین کے قتل میں ملوث تھا۔

ہلاک دہشت گرد کی بربریت کا نشانہ بننے والی والی خواتین کا تعلق این جی او سے تھا۔ انہیں فروری 2021 میں موت کے گھات اتارا گیا جبکہ صفی اللہ کا ایف ڈبلیو او کے انجینیئرز کے قتل میں ہاتھ تھا۔