.

24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے2167 کیس، 40 اموات رپورٹ: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 ہزار 167 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ پاکستان کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹر پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے بہاولپور میں 45 فیصد، لاہور میں 64 فیصد، ملتان میں 85 فیصد اور سرگودھا میں 56 فیصد مریض ہیں۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے باعث خیبرپختونخوا کے بعد سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 40 اموات ہوئیں جن میں سے 13 اموات وینٹیلیٹر پر موجود مریضوں کی تھیں۔

اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کرونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے صوابی میں 69 فیصد، بنوں میں 54 فیصد، ملتان میں 55 فیصد اور سرگودھا میں 56 فیصد مریض ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 51 ہزار 348 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 17 ہزار 117، پنجاب میں 18 ہزار 455، خیبرپختونخوا میں 10 ہزار 648، اسلام آباد میں 3 ہزار 312، بلوچستان میں 700، گلگت بلتستان میں 270 ٹیسٹس، آزاد کشمیر میں 846 ٹیسٹ شامل ہیں۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 11 لاکھ 35 ہزار 38 ہو چکی ہے۔ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 517 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 63 ہزار 724 ہے۔

ملک بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 26 ہزار 8 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 33 ہزار 787، بلوچستان میں 32 ہزار 769، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 245، اسلام آباد میں 1 لاکھ 4 ہزار 242، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 71 ہزار 388، پنجاب میں 4 لاکھ 22 ہزار 790 اور سندھ میں 4 لاکھ 50 ہزار 787 مریض ہیں۔ملک بھر میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 27 ہزار 246 ہو چکی ہے۔

جن میں سے سندھ میں 7 ہزار 270 اموات جبکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 10 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 2 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 12 ہزار 407 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 9 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 2 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 412 اموات جبکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 17 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، اسلام آباد میں کل 902 اموات، بلوچستان میں کل 344 اموات، گلگت بلتستان میں 182 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 729۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 89 لاکھ 3 ہزار 808 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 640 ہسپتالوں میں 5 ہزار 65 مریض زیر علاج ہیں۔