.

صدر پاکستان کی اہلیہ ثمینہ علوی کرونا وائرس کا شکار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ ثمینہ علوی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئی ہیں۔

ثمینہ علوی کے مطابق گزشتہ روز ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ" تھوڑی سی کمزوری کے علاوہ میں الحمدللہ خیریت سے ہوں۔"

ثمینہ علوی نے اپنی ٹوئٹ میں تمام لوگوں سے دعا کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ "آپ سب سے درخواست ہے کہ مجھے اپنی دعائوں میں یاد رکھیں۔"