عمران خان کا قومی دن کے موقع پر سعودی قیادت اور عوام کے نام پیغام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب کے 91 ویں قومی دن کی مناسبت سے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور عوام کے نام سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تہنیت نامہ بھیجا ہے۔

پاکستانی وزیر اعظم کے سرکاری اور نجی اکائونٹس پر جاری ہونے والے پیغام میں قومی دن کی مبارکباد کے ہمراہ عمران خان نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت میں اسی طرح ترقی کی منازل طے کرتا رہے۔

سنہ 1932 میں شاہ عبدالعزیز بن سعود کی جانب سے ایک شاہی فرمان کی رو سے مملکت سعودی عرب کا قیام عمل میں لایا گیا اور ہر سال 23 ستمبر کو سعودی عرب کا قومی دن منایا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں