.
کرونا وائرس

24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2357 کیس، 58 اموات رپورٹ: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر [این سی او سی] کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 ہزار 357 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں 58 افراد کرونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 48 ہزار 151 کرونا وائرس کے ٹیسٹ لئے گئے جس میں مثبت آنے والے ٹیسٹس کی شرح 4٫89 فی صد رہی۔اس کے علاوہ ملک بھر میں انتہائی نگہداشت میں زیر علاج افراد کی تعداد 4 ہزار 561 ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 688 رہی۔ ملک بھر میں اس وقت کرونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد 61 ہزار 558 ہے۔