.

شاہ سلمان ریلیف کی پاکستان کو کرونا کے خلاف مدد کے لئے طبی امداد کی فراہمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شاہ سلمان ریلیف اور امداد مرکز (کے ایس ریلیف) نے کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں مدد کے لئے پاکستان کو آکسیجن بنانے والے 18 پلانٹ اور 360 آکسیجن ٹینک کا عطیہ دیا ہے۔

اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے یہ طبی سامان وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے حوالے کیا۔

شاہ سلمان ریلیف اور امداد مرکز دنیا بھر میں 1721 منصوبوں کی سرپرستی کر رہی ہے اور اس کو دنیا بھر میں 144 پارٹنر تنظیموں سے معاہدے ہیں۔ ریلیف مرکز اب تک 5 ارب 47 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کی امدادی سرگرمیاں مکمل کر چکا ہے جس کے ثمرات 70 ممالک میں دیکھے جاسکتے ہیں۔