.

ایران سے دہشت گردوں کی ایف سی کی سرحدی چوکی پر فائرنگ، فوجی شہید

پاکستان نے متعلقہ ایرانی حکام کو واقعے سے آگاہ کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’ایران سے دہشت گردوں نے پاکستانی علاقے میں موجود ایف سی کی چیک پوسٹس پر فائرنگ کی جس سے ایک جوان شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے ایرانی حدود سے پاکستانی علاقے میں فائرنگ کی، بلوچستان میں چوکب کے علاقے میں ایف سی کی بارڈر پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں نے فائرنگ کے دوران چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا جس سے ایف سی کا جوان مقبول شاہ شہید ہو گیا جب کہ ایک اہلکار زخمی بھی ہوا، پاکستان نے متعلقہ ایرانی حکام کو واقعے سے آگاہ کردیا۔