"حکومتی رویت کمیٹی کے سوا کوئی اور چاند کا اعلان کرنے کا مجاز نہیں"

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق حکومتی رویت ہلال کمیٹی کے علاوہ کسی اور کو چاند نظر آنے کا حتمی اعلان کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

وفاقی وزیر نے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ رویت ہلال کمیٹی سے متعلق قانون سازی کی منظوری دی گئی ہے، وفاقی حکومت کے علاوہ کوئی چاند نظر آنے کا حتمی اعلان نہیں کرسکے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان کے شمال مغربی علاقوں خصوصا صوبہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ کئی برسوں سے عید الفطر اور شوال کے چاند کی شہادتوں پر تنازعہ چلا آرہا ہے اور مرکزی رویت ہلال کے مقابلے میں اپنی شہادتیں اکٹھی کر کے نئے اسلامی ماہ کا اعلان کیا جاتا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں