اسلام آباد میں ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ٹریفک کے المناک حادثے میں شادی سے واپس آنے والا ایک خاندان لقمہ اجل بن گیا۔ تین خواتین اور تین بچیوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق اسلام آباد میں ٹریفک حادثہ رات ہونے والی بارش کے دوران پھسلن کے باعث پیش آیا۔ کار گہری گھائی میں جا گری۔ حادثے کا شکار ہونے والے افراد پھل گراں شادی میں شرکت کے بعد واپس بھارہ کہو آ رہے تھے۔

جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔ مرنے والوں کی شناخت 35 سالہ شہناز بی بی، 30 سالہ طاہرہ بی بی، 32 سالہ شمائلہ، 17 سالہ حمزہ مقبول، 16 سالہ رمشا، 13 سالہ رابعہ اور 11 سالہ مناہل کے ناموں سے ہوئی۔

حادثہ جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب ساڑھے گیارہ بجے کے قریب پیش آیا۔ تاہم ریسکیو کو حادثے کی اطلاع صبح آٹھ بجے ملی۔ حکام نے لاشیں گاڑی سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دی ہیں جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں