فن کے شعبے میں عمر شریف کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے: عمران خان
عمر شریف کے انتقال پر نامور قومی، عالمی شخصیات اور فنکاروں کا اظہار افسوس
پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے کامیڈی کنگ عمر شریف کےانتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’فن کے شعبے میں عمر شریف کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔‘‘
وزیر اعظم خان نے کامیڈی کنگ عمر شریف کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور عمر شریف کے لیے مغفرت کی دعا کی۔
عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ عمر شریف بے شمار صلاحیتوں کے مالک اور فنون لطیفہ کی دنیا میں منفرد مقام رکھتے تھے۔ فن کے شعبے میں عمر شریف کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
صدر مملکت عارف علوی نے عمر شریف کےانتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا عمر شریف منفرد حس مزاح کے مالک تھے۔ اللہ مرحوم کو غریق رحمت کرے،اہل خانہ کو صبر عطا فرمائے۔
ادھر پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ کامیڈین کے انتقال پر زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے تعزیت کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان کے جرمنی میں سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ سے عمر شریف کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے سینئر اداکار کے خاندان اور دوستوں سے تعزیت کی۔
With deep sorrow it is announced that Mr. Umer Sharif has passed away. In #Germany. Our deepest condolences to hie family and friends. Our CG is present at the hospital to assist the family in every way.
— Dr Mohammad Faisal (@DrMFaisal) October 2, 2021
پاکستان میں جرمنی کے سفیر برنھارڈ شلاگھیک نے عمر شریف کی موت کو پاکستان کی تفریحی صنعت کا بڑا نقصان قرار دیا۔
Shocked to hear of the sudden passing of the great comedian #UmarSharif. A tragic loss for 🇵🇰 & the entertainment industry. I extend my deepest condolences to his family, friends & fans. https://t.co/1J3C84kmVs
— Bernhard Schlagheck (@GermanyinPAK) October 2, 2021
بھارتی گلوکار دلیر مہندی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج بہت ہی دکھ کا دن ہے۔ ابھی پتہ چلا ہے کہ عمر شریف ہم میں نہیں رہے۔ عمران خان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے عمر شریف کی امریکا منتقلی کی کوششیں کیں۔
اداکار ہمایوں سعید نے کہا کہ عمر شریف کے انتقال پر بہت افسوس ہوا، وہ بلاشبہ کامیڈی کنگ تھے۔ میں ان کی وفات پر بہت غمگین ہوں۔ اللہ ان کی روح کو بخش دے۔
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) October 2, 2021
Deeply saddened to learn about Umer Sharif sb. He was without any doubt the ultimate comedy king. May Allah bless his soul. We will miss you Umer bhai! pic.twitter.com/2EUOv9FmNk
گلوکار و اداکار علی ظفر کا کہنا تھا کہ عمر شریف کی وفات پر الفاظ نہیں ہیں۔ اللہ ان کے درجات بلند کریں اور ان کے خاندان کو صبر دیں۔ آمین۔
Complete loss of words on passing away of the legendary Umar Sharif sahab. May Allah grant him the highest place in Jannah and give his family peace. Ameen.
— Ali Zafar (@AliZafarsays) October 2, 2021
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور گلوکار ابرار الحق نے پیغام دیا کہ "ہمیں ہنسانے والا ہمیں رلا کر چلا گیا۔"
Hamain hasanay wala aaj hamain rula kar chala gya.
— Abrar Ul Haq (@AbrarUlHaqPK) October 2, 2021
Innalillah wainna ilehe rajeoun#UmerShareef ki muhibbe watni aur insan dosti ko nahi bhula ja sakta.💔 pic.twitter.com/hkiwZssssp