فوجی مشقوں میں شرکت کے لیے سعودی بحریہ کے دستوں کی کراچی آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی بحریہ کی دستے پاک بحریہ کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں میں شرکت کے لیے سنیچر کے روز پاکستان پہنچ گئے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

العربیہ کے نامہ نگار کے مطابق مشقوں میں سعودی بحریہ کے جہاز شریک ہوں گے۔ نمائندے نے مزید بتایا کہ سعودی فورسز کے یونٹ آج ساحلی شہر کراچی پہنچ گئے۔

Advertisement

سعودی عرب کی بری اور بحری افواج ماضی میں بھی پاکستانی فورسز کے ساتھ کئی مرتبہ مشقوں میں حصہ لے چکی ہیں۔ یہ مشقیں دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات کے جلو میں ہوتی ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے رواں سال جولائی میں اسلام آباد کا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے باور کرایا تھا کہ پاکستان کے ساتھ مملکت کے مضبوط تعلقات اور روابط کئی دہائیوں پر متشمل ہیں۔

شہزادہ فیصل نے زور دے کر بتایا تھا کہ اسلام آباد کے ساتھ تعلق کو بڑھانے پر مسلسل کام ہو رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں