.

پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے مابین بحری مشق نسیم البحر 13 کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے مابین دوطرفہ بحری مشق نسیم البحر 13 کا آغاز کر دیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحری مشق نسیم البحر پاکستانی اور سعودی بحری افواج کے مابین باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہیں، مشق میں دونوں بحری افواج کے بحری جہاز، فضائی اثاثے اور رائل سعودی ائیر فورس کے جہاز شرکت کریں گے۔

نسیم البحر 13
نسیم البحر 13
نسیم البحر 13
نسیم البحر 13
نسیم البحر 13
نسیم البحر 13
نسیم البحر 13
نسیم البحر 13

مشق میں روائتی اور غیر روائتی خطرات کے خلاف مشترکہ میری ٹائم آپریشنز کا انعقاد کیا جائے گا، مشق نسیم البحر دونوں ممالک کی مشترکہ میری ٹائم آپریشنز کی صلاحیت میں اضافے کا باعث بنے گی، مشق کا مقصد دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔

قبل ازیں رائل سعودی نیول فورسز کے بحری جہازوں کی کراچی بندرگاہ آمد پر ہاک بحریہ کے سینیئر افسران نے بحری بیڑے کا استقبال کیا. مشق میں دونوں ممالک کی بحری افواج کے جنگی جہازوں کے علاوہ فضائی یونٹس بشمول دونوں افواج کے جہازوں پر موجود ہیلی کاپٹرز اور رائل سعودی ائیر فورس کے جہاز بھی شریک ہوں گے.

مشق کے پہلے روز مختلف بحری آپریشنز میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے متعدد ہاربر سرگرمیاں منعقد کی گئیں. علاوہ ازیں ہاربر فیز میں مشق کے سی فیز کے حوالے سے منصوبہ بندی بھی کی گئی. مشق کے پہلے مرحلے میں دونوں ممالک کے بحری جہازوں اور ساحلی تنصیبات میں تربیتی سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا گیا جن کا مشاہدہ اور تجزیہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے متعلقہ فورس کمانڈرز نے کیا.

نسیم البحر 13
نسیم البحر 13
نسیم البحر 13
نسیم البحر 13
نسیم البحر 13
نسیم البحر 13