.

لاہور ایئر پورٹ سے استنبول جانے والے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

منگل کی صبح لاہور سے ترک شہر استنبول جانے والی پرواز کے اڑان بھرنے کے فورا ہی بعد ایک پرندہ طیارے سے ٹکرا گیا، جس سے جہاز کو شدید نقصان پہنچا ہے، طیارے کے پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت لاہور ایئر پورٹ پر اتار لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر ملکی ایئر لائن کے طیارے میں ساڑھے تین سو کے قریب مسافر سوار تھے، تمام مسافروں کو انٹرنیشنل ڈیپارچر لاونج میں منتقل کر دیا گیا، ایئر لائن نے پرواز میں تاخیر کے باعث مسافروں کو گھروں کو جانے کی ہدایت کی ہے۔

مسافروں نے ایئر پورٹ پر احتجاج کرتے ہوئے گھروں کو جانے کی بجائے ایئر لائن سے ہوٹلوں میں رہائش دینے کا مطالبہ کر دیا۔ اے ایس ایف نے مسافروں کو احتجاج سے روکنے کے لیے نفری طلب کرلی۔