.

اداکار و کامیڈین عمر شریف کا جسد خاکی ان کے گھر پہنچا دیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان کے نامور شوبز اسٹار اور کامیڈین عمر شریف کا جسد خاکی جرمنی سے آمد کے بعد سرد خانے سے ان کی رہائش گاہ پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا آخری دیدار کروایا جائے گا۔

عمر شریف علاج کے سلسلے میں امریکا کا سفر کر رہے تھے کہ جرمنی میں قیام کے دوران ان کی طبیعت بگڑنے کے سبب ان کی موت واقع ہوگئی۔ ان کا جسد خاکی آج صبح 5 بج کر 35 منٹ پر کراچی ائیرپورٹ پہنچا تھا جہاں سے اسے سرد خانے میں منتقل کر دیا گیا تھا۔

اسٹار کامیڈین کا جنازہ آج سہ پہر 3 بجے عمر شریف پارک کلفٹن کراچی میں ادا کیا جائے گا اور ان کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار سے متصل قبرستان میں کی جائے گی۔