.

پاکستان میں انٹرنیٹ کی سروس سست روی کا شکار کیوں ہوئی؟ وجہ معلوم ہو گئی!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کا کہنا ہے دبئی کے قریب 25 ہزار کلومیٹر طویل ایشیا یورپ ڈبل اے ای ون کیبل میں خرابی پیدا ہو گئی ہے۔

پی ٹی سی ایل کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ کیبل کی خرابی کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ سپیڈ سست ہوگیا ہے۔

کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ 40 ٹیرا بائیٹ کا اہم ترین زیر آب کیبل فجیرہ کے قریب خراب ہو گیا جس کے سبب انٹرنیٹ ڈیٹا ٹریفک کی دیگر کم گنجائش والے کیبلز پر منتقلی کی جا رہی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ 40 ٹیرا بائیٹ انٹرنیٹ کیبل کی مرمت میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔