.

لاہور: امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر کی مریم نواز سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی سفارتخانے کی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے لاہور میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ناظم الامور لاہور میں مسلم لیگ نواز کے سربراہ نواز شریف کی خاندانی رہائش گاہ جاتی امراء پہنچیں اور ان کی بیٹی مریم نواز سے ملاقات کی۔

مریم نواز اور انجیلا کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ اس دوران دونوں کے درمیان موجودہ ملکی، سیاسی اور خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے امریکی عہدیدار کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔