.

پاکستان: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر سے زائد کا اضافہ

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 49 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

حکومت پاکستان نے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے ڈیزل قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے جبکہ پٹرول کی قیمتوں میں 10 روپے 49 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا ہے۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن میں پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کو فوری طور پر نافذ کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق دنیا بھر میں اکتوبر 2018 کے بعد اب تک کی سب سے بلند ترین قیمت 85 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہیں جس کے سبب ان قیمتوں میں اضافہ ضروری ہے۔ اعلامیے میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 95 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 84 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔

قیمت میں اضافے کے بعد پیٹرول فی لیٹر کی قیمت 137 روپے 79 پیسے جبکہ ڈیزل 134 روپے 48 پیسے کا ہوگیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں