لاہور: مشروبات سازفیکٹری میں خوفناک دھماکا،متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں جمعرات کو مشروبات بنانے والی ایک فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے خوف ناک دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق لاہور کی ملتان روڈ پر واقع بیوریج فیکٹری میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس سے اس کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔فوری طورپر دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پرپوسٹ کی گئی ویڈیوزمیں دورسے فیکٹری ی عمارت سے آگ کے شعلے بلند ہوتے نظرآرہے ہیں۔پہلے آگ لگنے سے دھواں بلند ہوا تھا اور پھر اچانک بوائلر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے آگ کے شعلے بلند ہونا شروع ہوگئے۔دھماکے کے فوری بعد حکام نے امدادی سرگرمیاں شروع کردی تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں