.

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں میں تصادم، دو جوان شہید

فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں: آئی ایس پی آر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شمالی وزیر ستان کے علاقے میران شاہ میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے جبکہ ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقے میران شاہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس کے دوران دہشت گردوں نے پاک فوج کے جوانوں پر فائرنگ کر دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ دو جوان شہید ہو گئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہید ہونے والوں میں 34 سالہ نائیک خلیل اور 21 سالہ سپاہی شاکر اللہ شامل ہیں۔ نائیک خلیل کا تعلق کوہاٹ سے اور سپاہی شاکر اللہ کا تعلق لکی مروت سے بتایا گیا ہے۔