نور مقدم قتل کیس: شور پر جج نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا
اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جج نے نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر ذاکر جعفر کی جانب سے شور کرنے پر کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی کی عدالت میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر سمیت تمام ملزمان پیش ہوئے۔
دوران سماعت ملزم ظاہر جعفر نے متعدد مرتبہ کچھ کہنے کی کوشش کی جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ ملزم کو باہر لے جائیں۔
ملزم نے اس دوران مزاحمت کی جس پر پولیس کےجوانوں نے اس کو ٹانگوں اور بازووں سے پکڑ کر عدالت سے جیل منتقل کر دیا۔
-
نور مقدم کیس: ملزم کے والد کے کردار پر نئے انکشافات سامنے آگئے
نور مقدم قتل کیس کے عبوری چالان کے مطابق ملزم ظاہر جعفر نے جب واقعے سے والد کو آگاہ کیا تو والد نے کہا کہ ہمارے بندے آرہے ہیں جو لاش ٹھکانے لگا کر ... پاكستان -
نور مقدم کے قاتل کا ’’اقبال جرم‘‘، مقدمے کے ملزمان جیل بھیج دیے گئے
وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے ’اقبال جرم‘ کر لیا ہے۔ادھر اسلام آباد کی سیشن کورٹ ... پاكستان