پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع راولاکوٹ میں مسافر بس گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 23 افراد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔
مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مسافر کوچ ضلع راولا کوٹ سے کوٹلی آ رہی تھی کہ منجیاڑی کے قریب حادثے کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ مسافر بس میں کل 30 افراد سوار تھے۔
انتظامیہ کے مطابق اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور آپریشن شروع کر دیا گیا۔ حادثے میں 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جب کہ 16 افراد نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ دیا۔
جاں بحق افراد کی لاشوں کو مقامی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
-
سعودی عرب:ٹریفک حادثہ میں خاتون کی ہلاکت؛خطرناک ڈرائیونگ،منشیات رکھنے پردوافرادگرفتار
سعودی عرب کے شہر جازان میں جمعرات کو پولیس نے دو شہریوں کو تیزرفتار ڈرائیونگ اورمنشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیاہے۔ان کی خطرناک ڈرائیونگ کے ... بين الاقوامى -
اسلام آباد میں ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق
وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ٹریفک کے المناک حادثے میں شادی سے واپس آنے والا ایک خاندان لقمہ اجل بن گیا۔ تین خواتین اور تین بچیوں سمیت 7 افراد جاں ... پاكستان -
پاکستان فوج کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، پائلٹ سمیت 4 جوان جاں بحق
پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کو گلگت بلتستان کے علاقے منی مرگ میں حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں پائلٹ میجر محمد حسین سمیت 4 جوان جاں بحق ہو ... پاكستان