کرونا کے نیے ویرینٹ اومیکرون کا پاکستان میں پہلا شکار، کراچی میں پہلے کیس کی تصدیق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں اومی کرون ویرینٹ کے پہلے کیس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس کراچی کے ایک نجی اسپتال میں رپورٹ ہوا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ نجی اسپتال نے خاتون میں اومی کرون ویرینٹ کی تصدیق کردی ہے، نجی اسپتال سے متاثرہ مریض کی ٹریول ہسٹری معلوم کررہے ہیں، خاتون حال ہی میں بیرون ملک سے واپس آئی ہیں اور کورونا پازیٹو ہیں۔

واضح رہے کہ اب تک ایشیا، افریقا، مشرقِ وسطیٰ، یورپ اور امریکا میں کرونا کے نئے ’اومیکرون ویرینٹ‘ کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ مزید ملکوں میں ظاہر ہوتا جارہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں