ٹانک میں پولیو کی ٹیم پر ایک اور حملہ، پولیس اہلکار شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خیبر پختونخوا کے گاؤں شادہ گرہ میں پولیو ٹیم پر ایک اور حملے میں سیکیورٹی پر مامور ایک اہلکار شہید ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختون کے ضلع ٹانک کے گاؤں شادہ گرہ میں دہشت گردوں نے پولیو ٹیم پر حملہ کردیا، اور فائرنگ کے نتیجے میں ڈیوٹی پر مامور پولیس کانسٹیبل نذیر احمد شہید ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شہید اہلکار کی لاش اسپتال منتقل کردی، جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سہ روز پولیو مہم کے آج تیسرے روز پولیو ٹیم پر یہ دوسراحملہ ہے، گزشتہ روز بھی اس ضلع کے گاؤں چھدرڑ میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے پولیو سیکیورٹی ٹیم پر حملہ کیا اور پولیس و ایف سی کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا، حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں