اسلام آباد؛ سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیلیں خارج،16ہزار سرکاری ملازمین بحال

گریڈ 8 سے 16 تک کے ملازمین میں سے مس کنڈکٹ اورکرپشن پر نکالے گئے ملازمین بحال نہیں ہوں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کی اعلیٰ ترین عدالت سپریم کورٹ نے 16 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین کی برطرفی کے خلاف نظرثانی اپیلیں خارج کر تے ہوئے تمام16ہزار سے زائد سرکاری ملازمین کو برطرفی کی تاریخ سے بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے کہا ہے کہ گریڈ 8 سے 16 تک کے ملازمین محکمانہ ٹیسٹ و انٹرویو دیں گے ،عدالت نے اپنے فیصلے میں قراردیا ہے کہ جتنا عرصہ ملازمین برطرف رہے وہ عرصہ چھٹی تصور کیا جائے گا۔


بینچ کی جانب سے یہ فیصلہ چار ، ایک کے تناسب سے جاری کیا ہے۔ جسٹس سید منصور علی شاہ نے لارجر بینچ کے فیصلے سے اختلاف کیا ہے۔

عدالت کی جانب سے مختصر فیصلہ جاری کیاگیا ہے جبکہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں