کراچی میں گیس دھماکے میں 12افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کے سب سے بڑے شہرکراچی میں گیس دھماکے کے نتیجے میں 12افراد ہلاک اور متعددزخمی ہو گئے ہیں۔

صوبائی پولیس نے بتایا کہ ہفتے کے روز دھماکا کراچی کے علاقے شیرشاہ میں ایک بنک کی عمارت میں ہوا۔سوشل میڈیا اور ٹی وی فوٹیج میں دو منزلہ عمارت کی کھڑکیاں اور دروازے جلتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ بنک کی دستاویزات ادھرادھر بکھری ہوئی تھیں۔متاثرہ عمارت کے نزدیک کھڑی کاروں اورموٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

کراچی کابم ڈسپوزل اسکواڈ واقعے کی تحقیقات کررہا ہے لیکن حکام کے مطابق’’بظاہرگیس کے رسنے کی وجہ سے دھماکا ہوا ہے‘‘۔اسپتال ذرائع نے دھماکے میں 12 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اورکہا ہے 13زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔بعض اطلاعات کے مطابق دھماکے سے20 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں غیرمعیاری اور خراب گیس سلنڈروں کی وجہ سے آئے دن ہلاکت آفریں دھماکے ہوتے رہتے ہیں۔یہ غیرمعیاری سلنڈرگھروں میں کھانا پکانے کے علاوہ گاڑیوں میں بھی استعمال ہوتے ہیں۔

ساحلی شہرکراچی کا پاکستان کی اقتصادی پیداوار میں حصہ 60 فی صد ہے۔یہ شہرطویل عرصے سے بنیادی ڈھانچے، غیر قانونی تعمیرات، ادارہ جاتی اور حکام کی کرپشن اورناکام میونسپل خدمات کی وجہ سے گوناگوں مسائل سے دوچارہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں