خیبرپختونخوا: وفاقی وزیر شبلی فراز کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز پر حملہ ہوا ہے جس میں وہ محفوظ رہے۔ حملے میں شبلی فراز کے قافلے میں شامل ایک پولیس اہل کار اور ڈرائیور زخمی ہوگئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق شبلی فراز اپنے آبائی علاقے کوہاٹ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے ووٹ ڈال پر صوبائی دارالحکومت پشاور جا رہے تھے کہ راستے میں درہ آدم خیل کے قریب نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔

اس موقع پر وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے فائرنگ کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ان پر درہ آدم خیل کے مقام پر فائرنگ ہوئی شکر ہے کہ وہ محفوظ رہے لیکن بدقسمتی سے ان کا ڈرائیور شدید زخمی ہے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھی شبلی فراز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں