شہزادہ فیصل کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات،افغان صورت حال پرتبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے اتوارکے روز اسلام آباد میں سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ملاقات کی ہے اوران سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اورافغانستان کی صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

سعودی وزیرخارجہ نے اسلام آباد میں اتوار منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کونسل کے غیرمعمولی اجلاس میں شرکت کی ہے۔اس اجلاس میں افغانستان میں انسانی صورت حال اور افغانوں کو انسانی المیے سے بچانے کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق ملاقات میں او آئی سی کے اس غیرمعمولی اجلاس کے نتائج کا جائزہ لیا گیا۔اس اجلاس کو سعودی عرب ہی نے تنظیم کے موجودہ سربراہ کی حیثیت سے طلب کیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان اور شہزادہ فیصل نے’’افغانستان میں سلامتی اوراستحکام کی حمایت کا اظہار کیا۔اوآئی سی اور بین الاقوامی تنظیموں کے ذریعے برادرافغان عوام کو انسانی امداد مہیاکرنے کے مختلف پہلوؤں پرتبادلہ خیال کیا ہے‘‘۔انھوں نے کہا کہ اس ضمن میں دونوں ملکوں کے مؤقف میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

انھوں نے افغانستان میں دہشت گردی اورانتہا پسندی کا مقابلہ کرنے پر زوردیا اور عالمی برادری کی جانب سے افغان معیشت کی حمایت کرتے ہوئے افغانستان کا ساتھ دینے پر زوردیا تاکہ جنگ زدہ ملک کاحالات ابتر ہونے سے معاشی دھڑن تختہ نہ جو کیونکہ اس سے پھر پورا خطہ اور دنیا متاثر ہوگی۔

شہزادہ فیصل نے یہ بھی کہا کہ دنیا کو افغانوں کو درپیش بڑھتے ہوئے انسانی بحران کا مثبت جواب دینے کی ضرورت ہے۔ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ افغانستان کی صورت حال کی مزید ابترہونے سے روکنے میں مدد دے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں