پاک بحریہ کے اسپیشل فورسز دستے کی ترک افواج کی مشق "ایلدیز" میں شرکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فورسز کے ایک دستے نے ترکی میں ہونے والے "ایلدیز " فوجی مشقوں میں حصہ لیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاک بحریہ کی ترکی میں منعقدہ دوطرفہ مشق ”ایلدیز“ میں شرکت کی ہے۔

پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ مشق میں پاک بحریہ اور ترکی کی اسپیشل آپریشنز فورسز نے حصہ لیا ۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین ان مشقوں کا انعقاد باقاعدگی سے کیا جاتا ہے۔

ترجمان کے مطابق مشق میں دونوں ممالک کی اسپیشل آپریشنز فورسز نے مختلف نوعیت کے آپریشنز کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔ مشق کا مقصد دونوں برادر ممالک کی اسپیشل آپریشنز فورسز کے مابین مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں کو مزید فروغ دینا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں