پاکستان کی تعمیر وترقی میں سعودی تعاون قابل قدر ہے: شاہ محمود قریشی

سعودی سفیر کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے دفتر خارجہ اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ’پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان یکساں عقیدے، ثقافت، تاریخ اور سٹریٹجک تعاون کی بنیاد پر مبنی برادرانہ تعلقات ہیں۔‘


’دونوں ممالک کی قیادت دو طرفہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے لیے پر عزم ہے۔‘

پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ’دونوں برادر ممالک نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کی معاونت کی، پاکستان کی تعمیر وترقی میں سعودی حکومت کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔‘

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں