نئے سال کے آغاز پر اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وفاقی دارالحکومت اور شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا کے مختلف شہر زلزلے سے لرز اٹھے۔ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھرو ں سے باہر نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، پشاور، مالاکنڈ، سوات، بشام،٘ مینگورہ، صوابی، چترال، مردان باجوڑ، شانگلہ، بونیر اور دیگر شہروں میں محسوس کیے گئے۔ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

فوری طور پر کسی شہر سے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہ ملی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریختر اسکیل پر پانچ اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکزافغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی 180 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں