مری میں برفباری میں پھنسے 21 سیاحوں کی ہلاکت کی تصدیق

وزیر داخلہ نے بری فوج اور آرمڈ فورسز کو مقامی انتظامیہ کی مدد کا حکم دے دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پنجاب کے سیاحتی مقام مری میں گزشتہ رات برفانی طوفان میں پھنسنے والے 21 سیاح شدید سردی کے سبب جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ وزیر داخلہ شیخ رشید نے فوج اور سول آرمڈ فورسز کو طلب کر لیا ہے۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق مری سے ٹریفک میں پھنسی 23 ہزار سے زائد گاڑیاں نکالی جا چکی ہیں لیکن اب بھی ہزاروں گاڑیاں ٹریفک میں پھنسی ہیں۔ اتنظامیہ نے مری کو جانے والے تمام راستے بند کرتے ہوئے ضلع میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے تصدیق کی ہے کہ گاڑیوں میں موجود 19 سیاح شدید سردی سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ جاں بحق افراد میں پورے پورے خاندان شامل ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق مری میں فضائی آپریشن کی تیاری شروع کردی گئی ہے، موسم بہتر ہوتے ہی ہیلی کاپٹر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں