وزیر اعظم عمران خان نے مری میں سیاحوں کی اموات کی تحقیقات کا حکم دے دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وزیر اعظم عمران خان نے مری اور اس کے گرد و نواح میں گزشتہ رات شدید برفباری کے دوران پھنس جانے والے سیاحوں کا اموات کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے تاکہ واقعات کے اصل محرکات کا اندازہ لگایا جاسکے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مری جانے والے سیاحوں کی المناک اموات پر افسردہ ہوں، غیرمعمولی برفباری اور بغیر موسم دیکھے عوام کی بڑی تعداد میں آمد کے باعث ضلعی انتظامیہ تیار نہیں تھی، ایسے سانحات کی روک تھام کیلئے سخت قواعد و ضوابط قائم کیے جائیں گے۔

مری اور اس کے قریبی علاقے گلیات میں شدید برفباری اور ٹریفک جام کے باعث سردی سے ٹھٹھر کر مرنے والے افراد کی تعداد 21 ہوچکی ہے جبکہ مقامی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کا آپریشن ابھی جاری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں