کرونا وائرس

ضلعی عدالت اسلام آباد کے 15 ججوں سمیت 73 ملازمین کرونا وائرس میں مبتلا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکی ضلع کچہری میں کرونا کیسز میں غیر معمولی اضافہ کے بعد کورونا کا شکار ججز کی عدالتیں آج بروز جمعہ کے لیے بند کر دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی ضلع کچہری میں 15 ججز کرونا کا شکار ہو گئے جب کہ ضلع کچہری میں مختلف عدالتوں کے 58 اہلکار بھی کرونا میں مبتلا ہو گئے۔

کرونا کا شکار ججز کی عدالتیں جمعہ کے دن کے لیے بند کر دی گئیں اور عدالتوں میں ڈس انفیکشن اسپرے کرایا جائے گا۔

اس سے قبل این سی او سی کے جاری شدہ اعداد وشمار کے مطابق پاکستان بھر میں کرونا کی پانچویں لہر جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی 7678 کیسز اور 23 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں