کرونا وائرس

این سی او سی اجلاس، مساجد، عبادت گاہوں میں سماجی فاصلے، قالین اٹھانے کی ہدایت

کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر مساجد میں صرف ویکسین یافتہ افراد کو داخلے کی اجازت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ملک بھر میں کرونا وبا سے نمٹنے کے لئے قائم نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے مساجد اور عبادت گاہوں میں صرف ویکسین شدہ افراد کو ہی داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہفتے کے روز اسلام آباد میں ہونے والے این سی او سی کے اجلاس میں ملک میں بڑھتی ہوئی کرونا صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ صرف مکمل ویکسین شدہ افراد کو ہی مساجد اور عبادت گاہوں میں جانے کی اجازت ہو گی۔

اس کے علاوہ مساجد اور عبادت گاہوں میں چھ فٹ کے سماجی فاصلے کی پابندی کی جائے گی اور تمام قالین اٹھا دئیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ہوا کے گزر کے لئے تمام کھڑکیاں اور دروازے کھولنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد انتظامیہ نے شہر بھر میں ان ڈور ڈائننگ پر پابندی عائد کرتے ہوئے تمام ریسٹورانٹس کو پابند کیا ہے کہ بلڈنگ کے اندرلوگوں کو کھانے کی اجازت نہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں