سابق صدر رفیق تارڑ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سابق صدر پاکستان جسٹس (ر) محمد رفیق تارڑ رضائے الہی سے انتقال کر گئے، وہ سانس، شوگر اور پھیپھڑوں سمیت متعدد بیماریوں میں مبتلا تھے، اور طویل عرصے سے شدید علیل تھے، ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

رفیق تارڑ 2نومبر 1929 گھگھڑ منڈی میں پیدا ہوئے، وہ 1989 سے 1991 تک چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ رہے، 1991سے 1994ء تک سپریم کورٹ کے بطور سینئر جسٹس بھی رہے، سپریم کورٹ کے جج کے طور پر ریٹائر ہونے کے بعد 1997 میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے اور پھر اسی سال ملک کے صدر بنے، 1999 میں پرویز مشرف کی طرف سے نواز شریف کی حکومت کی برطرفی کے بعد انہیں عہدے سے نہیں ہٹایا گیا، وہ 1998 سے 2001 تک صدر پاکستان رہے، رفیق تارڑ کا شمار نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔

رفیق تارڑ کے انتقال پر ملک کے تمام سیاسی اور سماجی حلقوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے سابق صدر رفیق تارڑ کے انتقال پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اورسوگواران کو صبرِ جمیل کی دعا کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں