اسلام آباد: گھریلو ناچاقی پر بیوی سمیت چار افراد کا قاتل گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر G-6 میں فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد قتل کر دیے گئے جبکہ فائرنگ کا ملزم بھی ایک شخص کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔

اسلام آباد پولیس کی پریس ریلیز کے مطابق ملزم رحیم نے پہلے اپنی بیوی جو کہ نرس کے طور پر ملازمت کرتی ہےاور اس کے ساتھی عملے کے ایک فرد پر فائرنگ کی جس سے دونوں کی موت واقع ہو گئی۔اس کے بعد ملزم نے گھر جا کر اپنے سسر اور سالے کو بھی فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے افراد کی شناخت شعیب عزیز، راحیلہ بانو، عزیز الرحمٰن اور نعیم اختر کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے بیان کے مطابق فائرنگ کے دوران ایک محلے دار نے ملزم پر بھی فائر کر دیا جس سے وہ زخمی ہو گیا۔پولیس نے فائرنگ کرنے والے دونوں افراد کو آلۂ قتل سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ واقعہ گھریلو ناچاقی کی وجہ سے پیش آیا ہے، چاروں مقتولوں کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں