اپوزیشن نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادی۔

وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے لیے مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب اور رانا ثنااللہ جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر، شازیہ مری اور دیگر اپوزیشن رہنما اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں پہنچے تھے۔

تاہم اسپیکر اپنے چیمبر میں موجود نہ تھے اور ذرائع کے مطابق وہ اس وقت چیئرمین سینیٹ کے چیمبر میں موجود تھے۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب کے مطابق اسپیکر کی غیر موجودگی کی وجہ سے اپوزیشن رہنما قومی اسمبلی سیکریٹریٹ پہنچے اور وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور سابق صدر آصف علی زرداری آج اہم مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

مریم اورنگزیب نے بتایا تھا کہ شہباز شریف، مولانا فضل الرحمٰن اور سابق صدر آصف علی زرداری آج 3 بج کر 30 منٹ پر اہم مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

بعد ازاں، اپوزیشن کے رہنماؤں کی اہم مشترکہ پریس کانفرنس کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے، اپوزیشن رہنما اب 4 بج کر 30 منٹ پر اہم پریس کانفرس کریں گے، تاہم مشترکہ پریس کانفرنس کا وقت تبدیل کرنے کی وجہ نہیں بتائی نہیں گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں