سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورانٹ سیل کرنے کا حکم معطل کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کی عدالت عظمیٰ سپریم کورٹ آف پاکستان نے مونال ریسٹورنٹ سیل کرنے کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم معطل کر دیا ہے۔

عدالتِ عظمیٰ کے جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے مونال ریسٹورنٹ ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا غیر دستخط شدہ مختصر حکم نامہ معطل کرتے ہوئے مونال ریسٹورنٹ کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

مونال ریسٹورنٹ کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ ہائی کورٹ کے مختصر حکم کی تصدیق شدہ کاپی دستیاب ہے نہ تفصیلی فیصلہ۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے رواں برس 11 جنوری 2022ء کو مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں تجاوزات کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران مارگلہ پارک میں قائم مونال ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کا حکم دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں