حادثا پاکستان پر میزائل حملہ؛ بھارت میزائل آپریشن کے مراحل پر نظر ثانی کر رہا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بھارتی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ پچھلے ہفتے کے دوران پاکستان کی جانب سے غلطی سے میزائل داغے جانے کے بعد ہتھیاروں کے آپریشنز، دیکھ بھال اور انسپیکشن کے عمل کا جائزہ لے رہا ہے۔

راج ناتھ سنگھ نے بھارتی پارلیمان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ہم اپنے ہتھیاروں کے نظام کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔اگر تحقیقات میں کوئی خامی سامنے آئی تو ہم فورا اس کا مداوا کریں گے۔"

گزشتہ ہفتے کے دوران بدھ کے روز تقریبا شام 7 بجے بھارت کے ایک فوجی اڈے سے ایک میزائل پاکستان کی طرف داغا گیا تھا جو کہ قدرے غیر آباد علاقے میں جا کر گرا۔ پاکستان فوج کے ترجمان نے پریس کانفرنس میں میزائل کے شواہد پیش کر کےبھارتی حکومت اور فوج سے جواب طلب کیا تھا۔

راج ناتھ سنگھ نے اپنے بیان میں کہا کہ "ہمیں افسوسناک واقعہ پر دکھ ہے، مگر اس امر پر خوشی ہے کہ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہے۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں