پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دونوں ہواباز شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع پشاور کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ منگل کے روز گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ شہید ہو گئے۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کی تربیتی مشن کے دوران ورسک روڈ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ شہید ہو گئے۔ ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ ایئر ہیڈ کوارٹر نے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ زمین پر کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں بھی مردان کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

گذشتہ سال نومبر میں بھی پاک فضائیہ کا لڑاکا تربیتی طیارہ اٹک کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ دونوں پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں