پاکستان میں پہلا روزہ 3 اپریل اور عید 3 مئی کو ہوگی: روئیت ہلال ریسرچ کونسل

اس بار رمضان کے 30 روزے مکمل رکھے جائیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کی روئیت ہلال ریسرچ کونسل نے ماہ رمضان کے پہلے روزے اور یکم شوال [عید الفطر] کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔

روئیت ہلال کونسل کے سیکریٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے سائنسی شواہد کی بنیاد پر اعلان کیا ہےکہ پہلا روزہ 3 اپریل جبکہ عید الفطر 3 مئی کو منائی جائے گی۔

ریسرچ کونسل کے مطابق غروب آفتاب اور غروب قمر کے درمیان فرق مظفر آباد، گلگت اور پشاور میں 70 منٹ، راولپنڈی ، اسلام آباد 69 ، لاہور 68 ، کوئٹہ 69 ، کراچی میں 67 منٹ ہو گا، جس علاقے میں بھی مطلع صاف ہو گا۔

رمضان المبارک کا آغاز اتوار 3 اپریل سے ہو گا جب کہ شوال کا چاند ہفتہ 30 اپریل اور اتوار یکم مئی کی درمیانی رات1:28 پر پیدا ہو گا۔

ریسرچ کونسل کے مطابق یکم مئی 29 رمضان المبارک کی شام غروب آفتاب کے وقت نئے چاند کی عمر پاکستان کے تمام علاقوں میں 18 گھنٹوں سے بھی کم ہو گی، نیز غروب آفتاب اور غروب قمر کا درمیانی فرق 40 منٹ سے کم ہوگا لہٰذا پاکستان میں ہلال کی روئیت اس شام ٹیلی اسکوپ سے بھی ممکن نہیں ہو گی۔

اس طرح یکم شوال المکرم یعنی عید الفطر 30 روزے مکمل کرنے کے بعد منگل 3 مئی کو ہوگی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں