امریکا کی شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد

پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون کو آگے بڑھانے کے منتظر ہیں: انٹونی بلنکن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے شہبازشریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون کو آگے بڑھانے کا منتظر ہے۔ امریکا ایک مضبوط اور جمہوری پاکستان کو باہمی مفادات کے لیے ضروری سمجھتا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم آفس نے کہا کہ نئی حکومت خطے میں امن، سلامتی اور ترقی کے مشترکہ اہداف کو فروغ دینے کے لیے امریکا کے ساتھ تعمیری اور مثبت انداز میں رابطہ اور تعلقات رکھنا چاہتی ہے۔

انٹونی بلنکن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان 75 سالوں سے وسیع تر باہمی مفادات کا اہم شراکت دار ہے۔ امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ہم نومنتخب پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعاون کو آگے بڑھانے کے منتظر ہیں۔

امریکی سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت کے ساتھ طویل مدتی تعاون جاری رکھنے کے متمنی ہیں۔ امریکا ایک مضبوط اور جمہوری پاکستان کو باہمی مفادات کے لیے ضروری سمجھتا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم کے دفتر نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی اہمیت اور ضرورت کا اعادہ کیا۔

پاکستان کے وزیراعظم آفس نے ٹویٹ میں کہا کہ نئی حکومت خطے میں امن، سلامتی اور ترقی کے مشترکہ اہداف کو فروغ دینے کے لیے امریکا کے ساتھ تعمیری اور مثبت انداز میں رابطہ اور تعلقات رکھنا چاہتی ہے۔

وزیراعظم آفس نے برابری، باہمی مفاد اور فائدے کے اصولوں پر مبنی تعلقات کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں