سعودی ولی عہد کا نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ

شہزادہ محمد بن سلمان نے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے دوطرفہ تعلقات میں فروغ پر تبادلہ خیال کیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مضبوط کرنے پر بات چیت کی۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سعودی پریس ایجنسی [ایس پی اے] کے مطابق سنیچر کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کو سعودی عرب کی جانب سے تمام شعبوں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

ایس پی اے کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کو وزارت عظمٰی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

اس سے پہلے سنیچر کو وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا اور سعودی عرب کے ساتھ گہرے مراسم استوار کرتے ہوئے کام کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں