ڈپٹی اسپیکر نے استعفی دیا اب ووٹنگ کی ضرورت نہیں: ایاز صادق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ ذرائع نے بتایا کہ قاسم سوری کا استعفیٰ سیکریٹری قومی اسمبلی کو موصول ہو گیا۔ ڈپٹی سپیکر آفس نے استعفے کی تصدیق کر دی۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کے استعفے کے بعد اب ووٹنگ کی ضرورت نہیں۔

ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی کے استعفوں پر نئے اسپیکر پراسیس شروع کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ استعفے نہیں، استعفی اپنی ہینڈ رائٹنگ میں ہونا چاہیے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف نے اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیئے۔

راجہ پرویز اشرف کے تجویز اور تائید کنندہ خورشید شاہ اور نوید قمر ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے کسی اور نے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہیں کرائے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس صورتِ حال میں راجہ پرویز اشرف بلا مقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہو سکتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں