امریکی رکن کانگریس الہان عمر کی سپیکر پارلیمنٹ اور عمران خان سے ملاقاتیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی خاتون رکن کانگریس الہان عمر نے بدھ کے روز قومی اسمبلی اسپیکر راجہ پرویز اشرف اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

رکن کانگریس سے ملاقات میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ "امریکا پاکستان تعلقات میں بہتری کے لئے پارلیمانی سطح پر رابطوں کو بڑھانا ہوگا۔"

الہان عمر کا کہنا تھا کہ "امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور صحت، تعلیم اور خواتین کی بہبود کے شعبوں میں پاکستان کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔"

سابق وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے الہان عمر اور عمران خان کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دونوں کی ملاقات بنی گالہ میں ہوئی ہے۔

شیریں مزاری کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اسلاموفوبیا اور اس سے جڑے دیگر معاملات پر بات چیت کی ہے۔

’الہان نے عمران خان کی عالمی سطع پر اسلاموفوبیا پر پوزیشن اور خلاف کام کرنے پر انہیں سراہا۔‘

شیریں مزاری کے مطابق عمران خان نے متعدد معاملات پر الہان عمر کے ’جرات مندانہ‘ اور اصولی مؤقف پر ان کی تعریف کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں