امریکا میں سابق پاکستانی سفیراسد مجید کی قومی سلامتی کمیٹی میں طلبی

اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہاں بھی شریک ہوں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کے وزیرا عظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا ایک اہم اجلاس اسلام آباد میں ہو رہا ہے جس میں مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزراء شریک ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوپہر 2 بجے بلایا گیا ہے۔ امریکا میں سابق سفیر اسد مجید خان کو بھی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں طلب کر لیا گیا ہے۔ اسد مجید مبینہ مراسلے کے معاملے پر حقائق سےکمیٹی کو بریف کریں گے۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 27 مارچ کو اسلام آباد میں جلسے کے دوران ایک خط لہرا کر دکھاتے ہوئے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کی حکومت کو گرانے کی سازش ایک بہت ہی طاقتور ملک کی جانب سے کی گئی۔

بعد ازاں اس معاملے پر دفتر خارجہ نے اسلام آباد میں تعینات امریکی ناظم الامور سے احتجاج کرتے ہوئے ’ڈی مارش‘ بھی جاری کیا تھا۔

عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے کامیاب ہونے کے بعد منتخب ہونے والے وزیراعظم شہباز شریف نے پہلی ہی تقریر میں قومی اسمبلی میں مبینہ دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا اعلان کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں