.

حمزہ شہباز نے پنجاب کے 21 ویں وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے حمزہ شہبازشریف سے وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما حمزہ شہبازشریف نے پنجاب کے 21 ویں وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے حمزہ شہبازشریف سے وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف لیا۔

وزیر اعلی پنجاب کی تقریب حلف برداری گورنر ہائوس کے لان میں ہوئی جس کے لیے مہمانوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبولﷺ پیش کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز ،ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے علاوہ شریف فیملی کے افراد بھی حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری دیکھنے کے لیے موجود تھے۔

حلف اٹھانے کے بعد مریم نواز نے شہباز شریف کو مبارکباد دی۔ حمزہ شہباز اور نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز ایک ہی گاڑی میں گورنر ہائوس پہنچے تھے۔ حلف برداری کی تقریب کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتخابات کیے گئے تھے جبکہ گورنر ہاؤس کو سیل کر دیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں