.

وزیراعظم شہبازشریف کا سعودی ولی عہد کو ٹیلی فون، عیدالفطر کی مبارک باد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کےولی عہد،نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے منگل کے روز ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے،انھیں عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر مبارک دی ہے اور نیک خواہشات کااظہارکیا ہے

سعودی ولی عہد نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط اور متنوع بنانے کے لیے مل کرکام کرنے کی خواہش کااظہار کیا اور وزیر اعظم کے سعودی عرب کے حالیہ دورے میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے پیش رفت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں قائدین نے دونوں برادر ممالک کے عوام کے باہمی مفاد میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور وسعت دینے کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں