.

سعودی عرب کی مسلح افواج کے سربراہ سے پاکستانی عسکری وفد کی ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حمید الرویلی سے پاکستانی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ادارے سعودی پریس ایجنسی [ایس پی اے] کے مطابق سعودی مسلح افواج کے سربراہ نے پاکستانی وفد کا استقبال کیا اور انہیں مملکت میں خوش آمدید کہا۔

پاکستانی وفد کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے سعودی افواج کے سربراہ کی جانب سے شاندار استقبال پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

استقبالیہ تقریب کے بعد سعودی، پاکستان ملٹری کمیٹی کا چھٹا اجلاس ہوا جس میں دونوں برادر ممالک کے درمیان مستحکم تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے باہمی عسکری تعاون کے امکانات اور ان میں فروغ کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ علاوہ ازیں مختلف باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں