پاکستانی کوہ پیما عبدالجوشی نے مائونٹ ایوریسٹ سر کر لیا

عبدالجوشی مائونٹ ایوریسٹ کو سر کرنے والے آٹھویں پاکستانی ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

پاکستانی کوہ پیماوں کے حلقوں میں پاتھ فائنڈرز کے نام سے مشہور کوہ پیما عبدالجوشی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی مائونٹ ایوریسٹ کو سر کرلیا۔

عبدالجوشی کی ٹیم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 38 سالہ کوہ پیما نے پیر کی صبح کامیابی کے ساتھ 8849 میٹر اونچی دنیا کی بلند ترین چوٹی کو سر کر لیا۔

مائونٹ ایوریسٹ کو سر کرنے والے عبدالجوشی آٹھویں پاکستانی ہیں جبکہ آٹھ ہزار میٹر سے بلند دنیا کی چودہ چوٹیوں میں سے یہ ان کی دوسری چوٹی ہے۔ وہ اس سے قبل اناپورنا کو بھی سر کرچکے ہیں۔

ان سے قبل مرزا علی بیگ، ثمینہ بیگ، عبدالجبار بھٹی، شہروز کاشف، سرباز علی، نذیر صابر اور حسن سدپارہ بھی ماونٹ ایوریسٹ کو سر کرچکے تھے۔ہنزہ سے تعلق رکھنے والے عبدالجوشی نے گزشتہ برس گلگت بلتستان میں واقع مشکل ترین پاسو کونز کو سر کیا تھا۔

وہ پاسو کونز کو سر کرنے والے پہلے کوہ پیما ہیں، اس سے قبل وہ چھ ہزار پچاس میٹر بلند منگلک سر کو کلائمب کرچکے ہیں جبکہ کے ٹو پر وہ کیمپ تھری تک ہی پیش قدمی کرپائے تھے کہ سخت موسم نے انہیں واپسی کا رخ کرنے پر مجبور کردیا تھا۔

عبدالجوشی عام طور پر ان چوٹیوں کا رخ کرنے کیلئے مشہور ہیں جو ماضی میں کسی نے سر نہ کی ہو، گزشتہ برس ایک انٹرویو میں عبدالجوشی نے کہا تھا کہ جونہی ان کی نظر کسی چوٹی پر پڑتی ہے تو ان کی نظریں خودبخود اس پر ٹریک تلاش کرنا شروع کر دیتی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں